رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کا اجلاس، مالیاتی و انتظامی امور منظور

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کا اجلاس، مالیاتی و انتظامی امور منظور
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس پیر کے روز چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی زاہد سلیم، بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے وائس چیئرمین بلاول خان کاکڑ، چیف ایگزیکٹو آفیسر قائم خان لاشاری، پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے مختلف ایجنڈوں پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ بورڈ آف گورنرز نے مختلف مالیاتی اور انتظامی امور کی منظوری بھی دی۔

سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار دوست ماحول

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور تجارت کے مواقع میں اضافہ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو سازگار، شفاف اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل، جغرافیائی اہمیت اور معاشی امکانات کے اعتبار سے بے پناہ صلاحیتوں کا حامل صوبہ ہے، جس سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے سرمایہ کاری، صنعت اور تجارت کو فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے، سرمایہ کاری کے عمل کو آسان بنانے اور نجی شعبے کے اعتماد کو مزید مضبوط کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت بلوچستان سرمایہ کاری کے فروغ، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے بورڈ آف گورننس کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے بورڈ آف گورننس کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے بورڈ آف گورننس کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے بورڈ آف گورننس کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان