رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی ٹراما سینٹر کوئٹہ میں پیر علی زئی حملے کے زخمیوں کی عیادت

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی ٹراما سینٹر کوئٹہ میں پیر علی زئی حملے کے زخمیوں کی عیادت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بینظیر بھٹو ایمرجنسی رسپانس ٹراما سینٹر کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قلعہ عبداللہ کے علاقے پیر علی زئی میں دہشت گردوں کے حملے کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر مقامی افراد کے حوصلے، ہمت اور جرات کو سراہتے ہوئے ان کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر ٹراما سینٹر کے منیجنگ ڈائریکٹر ملک کامران خان کاسی نے وزیر اعلیٰ کو زخمی افراد اور ٹراما سینٹر میں زیرِ علاج دیگر مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اسپیشل سیکرٹری محکمہ صحت شہک بلوچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ نے ٹراما سینٹر کی طبی خدمات اور ہنگامی حالات میں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا، اور زخمیوں کی نگہداشت اور علاج معالجے کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بینظیر بھٹو ایمرجنسی رسپانس ٹراما سینٹر میں پیر علی زئی واقعہ میں زخمی مقامی افراد کی عیادت کر رہے ہیں