رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا بلوچستان اسمبلی میں جشنِ آزادی کی پرچم کشائی تقریب سے خطاب

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا بلوچستان اسمبلی میں جشنِ آزادی کی پرچم کشائی تقریب سے خطاب
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی میں 79ویں جشنِ آزادی کے موقع پر منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی اور تقریب سے خطاب کیا۔

تقریب میں قائم مقام اسپیکر صوبائی اسمبلی محترمہ غزالہ گولہ، اراکینِ ایوانِ بالا و ایوانِ زیریں، سندھ و بلوچستان کے صوبائی وزراء، اراکینِ صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس طاہر خان، صوبائی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ اور قائم مقام اسپیکر سمیت شرکاء قومی ترانے کے احترام میں کھڑے رہے، جبکہ علمائے کرام نے وزیر اعلیٰ سے مصافحہ کیا۔

پرچم کشائی کی تقریب سے قبل اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے جواں سال صاحبزادے کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی۔ تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ، قائم مقام اسپیکر، اراکینِ پارلیمنٹ، وزراء اور دیگر مہمانانِ گرامی کا گروپ فوٹو بھی لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور قائم مقام اسپیکر صوبائی اسمبلی محترمہ غزالہ گولہ 79ویں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہیں
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور قائم مقام اسپیکر صوبائی اسمبلی محترمہ غزالہ گولہ 79ویں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہیں
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بلوچستان اسمبلی میں 79ویں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب میں علمائے کرام مصافحہ کر رہے ہیں
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بلوچستان اسمبلی میں 79ویں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب میں علمائے کرام مصافحہ کر رہے ہیں
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور قائم مقام اسپیکر صوبائی اسمبلی محترمہ غزالہ گولہ کے ہمراہ اراکین ایوان بالا و ایوان زیریں، سندھ و بلوچستان کے صوبائی وزراء اور دیگر مہمانان گرامی کا 79ویں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب میں لیا گیا گروپ فوٹو