رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا قائد اعظم لائبریری کوئٹہ کو تین ماہ میں ملک کی مثالی اور جدید لائبریری بنانے کا اعلان

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا قائد اعظم لائبریری کوئٹہ کو تین ماہ میں ملک کی مثالی اور جدید لائبریری بنانے کا اعلان
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قائد اعظم لائبریری کوئٹہ کے طلبہ کی دہائی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انہیں چیف منسٹر سیکرٹریٹ مدعو کیا، جہاں طلبہ سے تفصیلی ملاقات میں ان کے مسائل، تجاویز اور ضروریات بغور سنیں اور موقع پر ہی متعدد اہم فیصلے کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں۔

تین ماہ میں جدید لائبریری

وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر قائد اعظم لائبریری کوئٹہ کو پاکستان کی مثالی اور جدید لائبریری بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ آئندہ تین ماہ کے اندر اس ادارے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ لائبریری میں جدید ڈیجیٹل لیب قائم کی جائے، مختلف شعبہ جات سے متعلق نئے ایڈیشن کی معیاری کتابیں فراہم کی جائیں، جبکہ کولنگ سسٹم اور سولر سسٹم کو فوری طور پر فعال بنایا جائے تاکہ طلبہ کو بہترین تعلیمی اور مطالعاتی ماحول میسر آ سکے۔

نوجوان ترقیاتی پالیسیوں کا محور

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان نوجوانوں کو اپنی ترقیاتی پالیسیوں کا محور سمجھتی ہے اور ان کی آراء، تجاویز اور مسائل کو براہ راست سننا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور ریاست کے درمیان اعتماد اور روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ ایک بااعتماد، باصلاحیت اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تعلیم، تحقیق، مطالعہ اور جدید علوم تک رسائی نوجوانوں کا بنیادی حق ہے، جس کی فراہمی کے لیے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان بھر میں تعلیمی اداروں اور لائبریریوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور علمی ترقی کے یکساں مواقع میسر آ سکیں۔

ملاقات کے دوران طلبہ نے ان کے مسائل کے فوری حل، قائد اعظم لائبریری کی بہتری کے لیے کیے گئے اعلانات اور نوجوانوں سے براہ راست مکالمے کے عمل کو سراہا اور اس اقدام کو تعلیم دوست اور نوجوان دوست وژن کا عملی مظہر قرار دیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی قائداعظم لائبریری کوئٹہ کے طالب علموں کے مسائل سن رہے ہیں۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور متعلقہ حکام بھی موجود ہیں
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی قائداعظم لائبریری کوئٹہ کے طالب علموں کے مسائل سن رہے ہیں۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور متعلقہ حکام بھی موجود ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان