رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا غیر معیاری آٹے پر نوٹس، کوئٹہ میں کارروائیاں؛ 24 افراد گرفتار اور 4 دکانیں سیل

کوئٹہ: سوشل میڈیا پر غیر معیاری آٹے کی فروخت سے متعلق سامنے آنے والی خبر پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو غیر معیاری آٹے کے خلاف مؤثر کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔

وزیر اعلیٰ کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کوئٹہ اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر معیاری گندم سے تیار کردہ آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں۔ اس دوران 24 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا گیا، 4 دکانیں سیل کر دی گئیں اور متعدد دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی گئی۔

کارروائیاں سریاب روڈ، کواری روڈ، قندھاری بازار، مسجد روڈ، سٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹل اسٹورز، ایئرپورٹ روڈ، عالمو چوک، نواں کلی، بھوسہ منڈی اور سرکی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں کی گئیں، جن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر (صدر) محمد یوسف ہاشمی، اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) محمد امیر حمزہ اور اسسٹنٹ کمشنر (سریاب) کیپٹن (ر) کبیر مزاری نے فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کے ہمراہ کی۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے واضح کیا کہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے غیر معیاری آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی امیر حمزہ مرکزی شہر میں غیر معیاری آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی امیر حمزہ مرکزی شہر میں غیر معیاری آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی نواں کلی اور عالمو چوک شہر میں غیر معیاری آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی نواں کلی اور عالمو چوک شہر میں غیر معیاری آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب کیپٹن (ر) کبیر مزاری فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ سب تحصیل سریاب میں غیر معیاری آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب کیپٹن (ر) کبیر مزاری فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ سب تحصیل سریاب میں غیر معیاری آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان