رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے شہید ملک شینگل کے بیٹے اور بھائی کو محکمہ زراعت میں تقرری کے آرڈرز دے دیے

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے شہید ملک شینگل کے بیٹے اور بھائی کو محکمہ زراعت میں تقرری کے آرڈرز دے دیے
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہداء کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی ہرنائی کے ضلعی جنرل سیکرٹری شہید ملک شینگل کے خاندان سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا۔

وزیر اعلیٰ نے شہید ملک شینگل کے فرزند جنید خان اور بھائی ملک اجمل خان کی محکمہ زراعت میں تعیناتی کے احکامات جاری کرتے ہوئے تقرری کے آرڈرز ان کے حوالے کیے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کا عظیم سرمایہ ہیں اور ان کے اہل خانہ کی عزت، کفالت اور بحالی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان شہداء کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت جاری رکھی جائے گی۔

شہید ملک شینگل کے اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مشکل وقت میں ان کے خاندان کا سہارا بن کر نہ صرف وعدہ پورا کیا بلکہ شہداء کے اہل خانہ کی دلجوئی کی ایک بہترین مثال بھی قائم کی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان