رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سے آئی ڈی ایس پی کی سربراہ ڈاکٹر قرۃ العین بختیاری کی ملاقات، انسانی وسائل کی ترقی پر گفتگو

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سے آئی ڈی ایس پی کی سربراہ ڈاکٹر قرۃ العین بختیاری کی ملاقات، انسانی وسائل کی ترقی پر گفتگو
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے انسٹی ٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ اسٹڈیز اینڈ پریکٹسز (آئی ڈی ایس پی) کی سربراہ ڈاکٹر قرۃ العین بختیاری نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان میں انسانی وسائل کی ترقی، نوجوانوں کی تعلیم و تربیت، کمیونٹی ڈویلپمنٹ، خواتین کی بااختیاری اور سماجی ترقی کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صوبے میں نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم اور عملی تربیت کی فراہمی، ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور انہیں معاشی و سماجی ترقی کے عمل میں مؤثر طور پر شامل کرنے کی ضرورت پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی کے لیے انسانی وسائل کی استعدادِ کار میں اضافہ بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں تعلیم، ہنر اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرکے ترقی کے عمل کا فعال حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان تعلیم، فنی تربیت، خواتین کی معاشی و سماجی بااختیاری اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں مؤثر اقدامات کر رہی ہے، جبکہ ان شعبوں میں کام کرنے والے اداروں کے تجربات اور مہارت سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے آئی ڈی ایس پی کی سربراہ ڈاکٹر قرۃ العین بختیاری ملاقات کر رہی ہیں
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے آئی ڈی ایس پی کی سربراہ ڈاکٹر قرۃ العین بختیاری ملاقات کر رہی ہیں
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو آئی ڈی ایس پی کی سربراہ ڈاکٹر قرۃ العین بختیاری اپنے ادارے کی جانب سے ماحول دوست مطبوعات پیش کر رہی ہیں
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو آئی ڈی ایس پی کی سربراہ ڈاکٹر قرۃ العین بختیاری اپنے ادارے کی جانب سے ماحول دوست مطبوعات پیش کر رہی ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان