رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›موسیٰ خیل

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سے سردار بابر خان موسیٰ خیل اور سردار محمد حنیف خان موسیٰ خیل کی ملاقات

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سے سردار بابر خان موسیٰ خیل اور سردار محمد حنیف خان موسیٰ خیل کی ملاقات
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سابق ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل اور قبائلی رہنما سردار محمد حنیف خان موسیٰ خیل نے ملاقات کی۔

ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی و سماجی صورتحال، موسیٰ خیل سمیت مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی اقدامات، عوام کو درپیش مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے، اور پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ دور دراز علاقوں کو بھی ترقی کے عمل میں شامل کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

سردار بابر خان موسیٰ خیل اور سردار محمد حنیف خان موسیٰ خیل نے وزیر اعلیٰ کو اپنے علاقے کے مختلف عوامی مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا، جن کے حل کے لیے وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔ ملاقات میں صوبے میں امن و استحکام، عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی عمل کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سابق ڈپٹی اسپیکر سردار بابر خان موسیٰ خیل اور سردار محمد حنیف خان موسیٰ خیل ملاقات کر رہے ہیں
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سابق ڈپٹی اسپیکر سردار بابر خان موسیٰ خیل اور سردار محمد حنیف خان موسیٰ خیل ملاقات کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان