وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سے سینیٹر عطاء الرحمٰن، ارکانِ قومی اسمبلی اور سندھ و گلگت بلتستان کے وزراء کی ملاقات

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو رکن ایوانِ بالا سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر درشن لعل، رکن قومی اسمبلی محمد ادریس خان، سندھ کے صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ اور گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر ناصر مقبول نے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی و پارلیمانی معاملات اور صوبوں کے درمیان روابط و تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ ملک کی مجموعی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ سے متعلق امور بھی زیرِ غور آئے۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ قومی یکجہتی، بین الصوبائی ہم آہنگی اور باہمی تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور بلوچستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
دریں اثناء رکن صوبائی اسمبلی مولوی نور اللہ نے بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











