رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›لورالائی

ورلڈ پاپولیشن ڈے: لورالائی میں محکمہ بہبودِ آبادی کا میگا سیمینار، خاندانی منصوبہ بندی پر آگاہی

ورلڈ پاپولیشن ڈے: لورالائی میں محکمہ بہبودِ آبادی کا میگا سیمینار، خاندانی منصوبہ بندی پر آگاہی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

لورالائی: ورلڈ پاپولیشن ڈے کے موقع پر سیکرٹری محکمہ بہبودِ آبادی بلوچستان اور ڈائریکٹر جنرل کی ہدایات پر، روز کنسلٹنگ (Riz Consulting) اور پی ایس آئی (PSI) کے تعاون سے ضلعی محکمہ بہبودِ آبادی لورالائی نے ضلعی پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر نسرین گل کی سربراہی میں انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ، ٹیچنگ ہسپتال لورالائی میں میگا آگاہی سیمینار منعقد کیا۔

سیمینار کا مقصد عوام میں آبادی سے متعلق مسائل، خاندانی منصوبہ بندی، تولیدی صحت، ماں اور بچے کی بہتر صحت، پیدائش میں مناسب وقفے، ذمہ دار والدین اور پائیدار ترقی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ تقریب میں ڈاکٹرز، نرسنگ طلبہ، اساتذہ، طبی عملے، محکمہ بہبودِ آبادی کے افسران و اہلکاروں اور دیگر متعلقہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مقررین: خاندانی منصوبہ بندی صحت مند معاشرے کی بنیاد

تقریب کی مہمانِ خصوصی ڈاکٹر زرینہ خان تھیں، جبکہ ڈاکٹر نگہت، ڈاکٹر صادقہ خان، ڈاکٹر فضیلہ، ڈاکٹر زرمینہ خان، مسز ڈاکٹر نجم اور ڈاکٹر سکینہ نے مختلف موضوعات پر خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی، تولیدی صحت اور زچہ و بچہ کی بہتر نگہداشت صحت مند اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے، اور عوام تک درست معلومات پہنچانے اور بہتر رہنمائی فراہم کرنے میں طبی ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے۔

ضلعی پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر نسرین گل نے کہا کہ آبادی سے متعلق آگاہی، ذمہ دار والدین اور صحت مند خاندانوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ عوام میں شعور اجاگر کرنے اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی تعاون سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔

سیمینار میں سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی، جس میں شرکاء نے بھرپور دلچسپی لی۔ اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے شرکاء میں انعامات تقسیم کیے گئے، جبکہ منتظمین نے مہمانِ خصوصی، مقررین، اساتذہ، طلبہ اور تمام شرکاء کا کامیاب سیمینار پر شکریہ ادا کیا۔

تقریب کے اختتام پر محکمہ بہبودِ آبادی لورالائی، روز کنسلٹنگ (Riz Consulting) اور پی ایس آئی (PSI) کے باہمی تعاون کو سراہتے ہوئے عزم ظاہر کیا گیا کہ عوامی خدمت، بہبودِ آبادی، تولیدی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق آگاہی مہم آئندہ بھی مؤثر انداز میں جاری رکھی جائے گی۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ ایسے مشترکہ پروگرام عوام میں شعور بیدار کرنے، صحت مند خاندانوں کے فروغ اور ایک خوشحال، متوازن اور پائیدار معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گے۔

لورالائی۔ ضلعی پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر نسرین گل، ڈاکٹر زرینہ خان، ڈاکٹر نگہت و دیگر مقررین ورلڈ پاپولیشن ڈے کے موقع پر منعقدہ میگا سیمینار کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں
لورالائی۔ ضلعی پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر نسرین گل، ڈاکٹر زرینہ خان، ڈاکٹر نگہت و دیگر مقررین ورلڈ پاپولیشن ڈے کے موقع پر منعقدہ میگا سیمینار کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: