رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

نصیرآباد ڈویژن: لیڈی میڈیکل آفیسرز اور اسٹاف نرسز کی 23 آسامیوں کے لیے انٹرویوز

نصیرآباد ڈویژن: لیڈی میڈیکل آفیسرز اور اسٹاف نرسز کی 23 آسامیوں کے لیے انٹرویوز
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: نصیرآباد ڈویژن میں محکمہ صحت کی افرادی قوت کو مستحکم بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کے احکامات کی روشنی میں بھرتی کے دوسرے مرحلے میں لیڈی میڈیکل آفیسرز اور فی میل اسٹاف نرسز کی خالی آسامیوں پر امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے۔

ڈویژنل ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین و کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی نگرانی میں لیڈی میڈیکل آفیسرز کی 19 اور فی میل اسٹاف نرسز کی 4 آسامیوں کے امیدواروں کی تعلیمی اسناد، تجربے اور دیگر دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی، جبکہ کمیٹی اراکین نے امیدواروں سے سوالات کرکے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور اہلیت کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین، ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ داؤد خان کانسی، ایم ایس ڈاکٹر حبیب پندرانی اور ڈویژنل ہیلتھ کمیٹی کے دیگر اراکین موجود تھے۔

کمشنر صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ محکمہ صحت میں خالی آسامیوں پر میرٹ اور شفافیت کے ساتھ بھرتی کا عمل جاری ہے، جس کا مقصد طبی مراکز میں افرادی قوت بہتر بنانا اور عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے طبی خدمات میں لیڈی میڈیکل آفیسرز اور اسٹاف نرسز کا کردار انتہائی اہم ہے اور ان تقرریوں سے خصوصاً خواتین اور بچوں کو بہتر طبی سہولیات ملیں گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان