رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

نصیرآباد: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس، اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے اور غیر حاضروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

نصیرآباد: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس، اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے اور غیر حاضروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل و فیمیل، منظور شیرازی سمیت محکمہ تعلیم کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع میں تعلیمی نظام کی مجموعی صورتحال، سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری، تدریسی سرگرمیوں، طلبہ کی تعداد، غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی، تنخواہوں میں کٹوتی اور محکمہ تعلیم کو درپیش دیگر مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ افسران نے اساتذہ و طلبہ کی حاضری، تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل اور تدریسی سہولیات پر بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی بروقت حاضری یقینی بنائی جائے اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جدید اور معیاری تعلیم کے فروغ کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، اور اساتذہ اپنے فرائض کو قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ایمانداری، لگن اور محنت سے انجام دیں۔

وریندر لعل نے افسران کو ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں کے باقاعدگی سے دورے کریں، حاضری کی مؤثر نگرانی کریں اور کمی یا کوتاہی فوری دور کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی تعداد بڑھانے کے ساتھ تعلیم کا معیار بہتر بنانا بھی محکمہ تعلیم کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، اور واضح کیا کہ تعلیم کے شعبے میں کسی غفلت یا لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان