رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

نصیرآباد میں 77 سرکاری دکانوں کے کرایوں کا ازسرِنو تعین، ڈی سی وریندر لعل کی مارکیٹ ریٹ پر اسسمنٹ کی ہدایت

نصیرآباد میں 77 سرکاری دکانوں کے کرایوں کا ازسرِنو تعین، ڈی سی وریندر لعل کی مارکیٹ ریٹ پر اسسمنٹ کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت رینٹ اسسمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سرکاری دکانوں کے کرایوں کے ازسرِنو تعین اور کرایے کی مد میں آمدن بڑھانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل نصیرآباد، ایکسین بلڈنگز اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر نصیرآباد سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

بتایا گیا کہ میونسپل کمیٹی کے زیرِ انتظام 22 اور ڈسٹرکٹ کونسل کے زیرِ انتظام 55 سرکاری دکانیں ہیں، جن کے موجودہ کرایوں کا جائزہ لے کر نئے سرے سے کرایہ مقرر کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ اپنے علاقوں میں ان دکانوں کی موجودہ مارکیٹ صورتحال، محلِ وقوع اور اردگرد کے کاروباری علاقوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے کرایے کی باقاعدہ اسسمنٹ کرائی جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اسسمنٹ کا عمل شفاف اور زمینی حقائق کے مطابق مکمل کرکے رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے تاکہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق مناسب کرایوں کا تعین ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری املاک سے آمدن بڑھانے کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں اور اضافی آمدن کو عوامی فلاح، بنیادی سہولیات کی بہتری اور دیگر ترقیاتی و فلاحی منصوبوں پر خرچ کیا جا سکتا ہے۔

اجلاس میں زور دیا گیا کہ سرکاری دکانوں کا ریکارڈ، کرایہ داری اور آمدن کے معاملات منظم رکھے جائیں اور تمام ادارے باہمی رابطے سے کام کریں تاکہ سرکاری وسائل کا بہتر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان