رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

نصیرآباد میں جشنِ آزادی پر مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح، صادق عمرانی اور کمشنر نورزئی نے پودے لگائے

نصیرآباد میں جشنِ آزادی پر مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح، صادق عمرانی اور کمشنر نورزئی نے پودے لگائے
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: جشنِ آزادی کے موقع پر مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کمشنر آفس نصیرآباد کے احاطے میں کیا گیا، جس کے انتظامات ڈپٹی کنزرویٹر فارسٹ نصیرآباد نعیم لہڑی کی سربراہی میں مکمل کیے گئے تھے۔

صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی، کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی، ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کامران نواز، پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر میر بلال صادق عمرانی اور سیاسی و قبائلی رہنما عبدالرؤف لہڑی نے پودے لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔ ایس ایس پی اسد ناصر، ونگ کمانڈر کرنل رضوان طیب اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل مدثر ظفر کھوسہ بھی موجود تھے۔ شجرکاری مہم کی کامیابی اور پاکستان کی سالمیت، خوشحالی، امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی، پارلیمانی سیکرٹری حاجی محمد خان لہڑی اور کمشنر صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ درخت قدرت کا قیمتی تحفہ اور ماحول کے تحفظ کی ضمانت ہیں۔ شجرکاری کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں اور ان کی حفاظت و نگہداشت بھی یقینی بنائی جائے۔ سرسبز و شاداب پاکستان آنے والی نسلوں کے محفوظ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے، اور جشنِ آزادی پر شجرکاری مہم کا آغاز وطن کو سرسبز، صاف اور خوشحال بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔

نصیرآباد: صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی، رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی اور کمشنر صلاح الدین نورزئی کا جشن آزادی کے سلسلے میں شجرکاری مہم کے موقع پر گروپ فوٹو
نصیرآباد: صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی، رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی اور کمشنر صلاح الدین نورزئی کا جشن آزادی کے سلسلے میں شجرکاری مہم کے موقع پر گروپ فوٹو
نصیرآباد: پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی محمد خان لہڑی جشن آزادی کے موقع پر شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا لگا رہے ہیں
نصیرآباد: پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی محمد خان لہڑی جشن آزادی کے موقع پر شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا لگا رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان