رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

مولانا ہدایت الرحمن کا محکمہ زراعت توسیع گوادر کا اچانک دورہ، زمینداروں کے لیے ٹیکس ریلیف کی سفارش کی ہدایت

مولانا ہدایت الرحمن کا محکمہ زراعت توسیع گوادر کا اچانک دورہ، زمینداروں کے لیے ٹیکس ریلیف کی سفارش کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے محکمہ زراعت توسیع کے دفتر کا اچانک دورہ کیا، جہاں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مقبول احمد بلوچ نے انہیں محکمانہ کارکردگی، عملے کی حاضری، جاری زرعی سرگرمیوں اور زمینداروں کو درپیش مسائل پر بریفنگ دی۔

مولانا ہدایت الرحمن نے زمینداروں کی پیمائش کا عمل جاری رکھنے، مکمل رجسٹریشن والے زمینداروں کو انکم ٹیکس سے متعلق رہنمائی دینے اور خشک سالی و پانی کی قلت کے پیش نظر مستحق زمینداروں کے لیے ٹیکس ریلیف کی سفارش متعلقہ حکام کو بھیجنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ملازمین کی باقاعدہ حاضری یقینی بنانے، غیر حاضر اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی اور آبپاشی و پانی ذخیرہ کرنے سمیت قابلِ عمل ترقیاتی منصوبے PSDP میں شامل کرنے پر زور دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ علاؤالدین بلوچ سے واٹر مینجمنٹ منصوبوں، تالابوں، واٹر پورٹنگ اور سولر سسٹمز کی تکمیل و فعالیت کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی گئی۔

دورے کے موقع پر زراعت آفیسر بابو نواز احمد سمیت محکمہ زراعت توسیع و واٹر مینجمنٹ کے افسران و اہلکار موجود تھے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان