مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا سی اینڈ ڈبلیو بلڈنگ گوادر کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

گوادر: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے محکمہ مواصلات و تعمیرات بلڈنگ گوادر کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں ایکسیئن بلڈنگ سعید محمد نے انہیں جاری اور مکمل ہونے والے مختلف ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ میں محکمے کے زیرِ نگرانی جاری اور مکمل شدہ سرکاری عمارتوں سمیت مختلف منصوبوں کی موجودہ صورتحال اور تعمیراتی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر گوادر میں جاری تعمیراتی منصوبوں، عوامی ضروریات اور دیگر اہم امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے منصوبوں کی بروقت تکمیل، تعمیراتی معیار یقینی بنانے اور عوامی مفاد کو اولین ترجیح دینے پر زور دیا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان
موضوعات:گوادر











