رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›موسیٰ خیل

موسیٰ خیل: اسسٹنٹ کمشنر درگ اظہر الدین سے اہلیان درگ کے وفد کی ملاقات، زرعی پانی اور امن و امان پر گفتگو

موسیٰ خیل: اسسٹنٹ کمشنر درگ اظہر الدین سے اہلیان درگ کے وفد کی ملاقات، زرعی پانی اور امن و امان پر گفتگو
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موسیٰ خیل: اسسٹنٹ کمشنر درگ اظہر الدین سے اہلیانِ درگ کے ایک وفد نے سردار اقبال احمد خان جعفر اور ملک نصر من اللہ جعفر کی قیادت میں ملاقات کی اور انہیں درگ میں تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے خوش آمدید کہا۔

ملاقات میں علاقے کے عوامی و انتظامی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور اہم پیش رفت دیکھنے میں آئی۔ علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور عوام کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ زمینوں اور کھیتوں تک رسائی کے راستوں کی بحالی اور درپیش مشکلات کا جائزہ لیا گیا۔

مال مویشی چرانے کی وجہ سے زمینداروں اور کسانوں کی فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کی روک تھام کے اقدامات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، اور زرعی زمینوں کی سیرابی کے لیے ویالوں اور نالیوں کی بروقت صفائی کے نظام کی بہتری کے اقدامات زیرِ بحث آئے۔

زرعی زمینوں کے لیے پانی کی تقسیم کے دیرینہ مسائل کو باہمی رضامندی اور انصاف کے اصولوں پر حل کرنے کے لیے اہم فیصلے اور پیش رفت ہوئی۔ اسسٹنٹ کمشنر درگ نے وفد کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کا اعادہ کیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: