رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

محکمہ ماحولیات میں لواحقین کوٹہ پر 6 امیدواروں کو تقرری آرڈرز، مشیر نسیم الرحمان ملاخیل کا خطاب

محکمہ ماحولیات میں لواحقین کوٹہ پر 6 امیدواروں کو تقرری آرڈرز، مشیر نسیم الرحمان ملاخیل کا خطاب
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے 7 ستمبر کو محکمہ ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی کے زیر اہتمام تقریب میں لواحقین کوٹہ کے تحت 6 امیدواروں کو تقرری نامے دیے، جن کا معاملہ کافی عرصے سے زیر التوا تھا۔

تقریب کی صدارت مشیر ماحولیات نے کی، جبکہ سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرانی اور ڈی جی ماحولیات ظہور بلوچ سمیت محکمے کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کہا کہ سرکاری ملازمین اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیں تو صوبے کے دور دراز علاقوں سے آنے والے سائلین کے مسائل جلد حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے لواحقین کوٹہ کے تحت بھرتیوں کا مرحلہ احسن انداز میں مکمل کرنے پر سیکرٹری اور ڈی جی ماحولیات کو مبارکباد کا مستحق قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ متوفی سرکاری ملازمین کے لواحقین کو ان کا حق دینا محکمہ ماحولیات کی اولین ترجیح ہے اور حکومتی ہدایات کی روشنی میں باقی زیر التوا کیسز بھی جلد از جلد نمٹائے جائیں گے۔ محکمے میں شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے کے لیے تمام بھرتیاں قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کی گئیں، اور اب ملازمت حاصل کرنے والوں کی ذمہ داری ہے کہ اپنی ڈیوٹیاں اخلاص اور ایمانداری سے انجام دیں۔

اس موقع پر نو تعینات ملازمین نے مشیر ماحولیات نسیم الرحمان ملاخیل اور محکمہ ماحولیات کا شکریہ ادا کیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: