رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

لیاقت بلوچ کا وزیراعظم سے بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ

لیاقت بلوچ کا وزیراعظم سے بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ
فائل فوٹو: جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ — تصویر: بشکریہ nation.com.pk

کوئٹہ: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں۔

صنوبر انسٹیٹیوٹ کے قومی ڈائیلاگ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے معاملات الگ ہیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ قومی سیاسی اور جمہوری قیادت بلوچستان سے اپنے آپ کو بالکل لاتعلق نہ رکھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں

لیاقت بلوچ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وفاقی وزراء اسد عمر، فواد چوہدری، دانیال عزیز، ندیم افضل چن اور خرم دستگیر سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات میں بلوچستان کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ صوبوں کے حقوق اور حق ملکیت کا آئینی اصول کسی صورت نہ توڑا جائے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ 1958 کے بعد سے پاکستان مسلسل تجربات کی بھٹی پر چڑھا ہوا ہے، جمہوری قیادت چاہے فارم 45 والے ہوں یا فارم 47 والے، آئینی حدود کی کوئی پروا نہیں کرتے۔

انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ عوام مسلسل خط غربت سے نیچے گرتے چلے جا رہے ہیں۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد میں تاخیر اپوزیشن کو مزید کمزور کر رہی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عوام کو معاشی ریلیف دینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بھتہ ختم کریں اور عوام پر سے آئی پی پیز کا عذاب فوراً ختم کیا جائے۔