رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›لورالائی

لورالائی ڈویژن میں میڈیکل آفیسرز اور ڈینٹل سرجنز کی خالی آسامیوں پر انٹرویوز، کمشنر ولی محمد بڑیچ کی نگرانی

لورالائی ڈویژن میں میڈیکل آفیسرز اور ڈینٹل سرجنز کی خالی آسامیوں پر انٹرویوز، کمشنر ولی محمد بڑیچ کی نگرانی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

لورالائی: کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کی نگرانی میں محکمہ صحت کے تحت کنٹریکٹ کی بنیاد پر خالی آسامیوں پر ڈاکٹروں کے انٹرویوز دوسرے روز بھی جاری رہے، جن میں ڈویژن کے مختلف اضلاع سے سینکڑوں امیدواروں نے شرکت کی۔

ان آسامیوں میں میڈیکل آفیسرز اور ڈینٹل سرجنز کی خالی نشستیں شامل ہیں، جن کے لیے لورالائی، موسیٰ خیل، زیارت، دکی اور ہرنائی سمیت مختلف اضلاع سے بڑی تعداد میں امیدوار پہنچے۔ محکمہ صحت کے افسران اور ماہرین نے امیدواروں کے تعلیمی ریکارڈ، پیشہ ورانہ قابلیت اور مقررہ معیار کے مطابق انٹرویوز لیے اور دستاویزات کا جائزہ بھی لیا۔

کمشنر ولی محمد بڑیچ نے خود بھی انٹرویو کے عمل کا جائزہ لیا اور بھرتی کے طریقہ کار، امیدواروں کی شرکت اور انتظامات پر بریفنگ حاصل کی۔ اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر مقبول احمد، ایم ایس دکی ڈاکٹر جوہر خان اور ایم ایس لورالائی ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام امیدواروں کو میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق یکساں مواقع دیے جائیں اور بھرتی کے تمام مراحل شفاف انداز میں مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ خالی آسامیوں پر اہل ڈاکٹروں کی تعیناتی سے ڈویژن کے اضلاع میں عوام کو بہتر طبی سہولیات ملیں گی اور صحت کے شعبے میں افرادی قوت کی کمی دور ہوگی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان