رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›لورالائی

لورالائی: ڈسٹرکٹ مائنز لیزان کمیٹی کا اجلاس، کان کنی کے تنازعات قانون کے مطابق حل کرنے کی ہدایت

لورالائی: ڈسٹرکٹ مائنز لیزان کمیٹی کا اجلاس، کان کنی کے تنازعات قانون کے مطابق حل کرنے کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

لورالائی: ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ مائنز لیزان کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع میں جاری معدنی سرگرمیوں، مائننگ لیزز، مقامی آبادی کے تحفظات، کان کنی سے متعلق تنازعات اور دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور ضلع میں معدنی وسائل کے استعمال، کان کنی کے علاقوں کی صورتحال اور لیز ہولڈرز و مقامی آبادی کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل سمیت مختلف معاملات پر غور کیا گیا۔ حکام نے معدنی سرگرمیوں اور زیرِ غور معاملات پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں زور دیا گیا کہ ضلع میں تمام معدنی سرگرمیاں متعلقہ قوانین، قواعد و ضوابط اور سرکاری پالیسی کے مطابق انجام دی جائیں، جبکہ کان کنی کے دوران مقامی آبادی کے جائز حقوق، مفادات اور تحفظات کو بھی مدِنظر رکھا جائے۔

قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں

ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاع نے کہا کہ معدنی وسائل ضلع کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، تاہم کان کنی کے عمل میں قانون کی بالادستی، شفافیت، مقامی آبادی کے حقوق کا تحفظ اور امن و امان کا قیام اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ مائننگ سے متعلق معاملات میں تمام فریقین کو قانون کے مطابق سنا جائے اور تنازعات کو باہمی مشاورت، گفت و شنید اور قانونی طریقۂ کار کے ذریعے حل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی فریق کو قانون ہاتھ میں لینے یا امن و امان کی صورتحال متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے محکموں کے درمیان بہتر رابطہ کاری اور بروقت معلومات کے تبادلے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کان کنی سے متعلق شکایات اور مسائل کو بلاوجہ زیرِ التوا رکھنے کے بجائے مقررہ طریقۂ کار کے تحت فوری نمٹایا جائے۔ انہوں نے مائننگ ایریاز میں قانونی تقاضوں، حفاظتی اقدامات اور دیگر امور کی مؤثر نگرانی اور غیر قانونی سرگرمی یا قواعد کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں عزم ظاہر کیا گیا کہ معدنی سرگرمیوں کو قانونی دائرۂ کار میں فروغ دیتے ہوئے مقامی آبادی کے حقوق کا تحفظ، تنازعات کا منصفانہ حل اور کان کنی کے علاقوں میں پائیدار امن و امان یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے کام جاری رکھیں گے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان