لورالائی میں ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ: ریلی اور سیمینار، 14 سے 19 ستمبر تک گھر گھر مہم

لورالائی: نیشنل پروگرام محکمہ صحت کے زیر اہتمام ماں اور بچے کا ہفتہ منانے کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مقبول احمد کاکڑ نے کی۔ ریلی میں کوآرڈینیٹر نیشنل پروگرام ثریا ناز، اکاؤنٹ اسسٹنٹ ضیاء غلزئی، ڈی ایس وی گل نواز خان ناصر، اے ایس وی عادل الیاس، جلال شاہ علیزئی، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور لیڈی ہیلتھ سپروائزرز نے شرکت کی۔
ریلی کے بعد نیشنل پروگرام کے کنونشن ہال میں سیمینار منعقد ہوا جس میں ضیاء غلزئی نے ہفتے کے حوالے سے بریفنگ دی، جبکہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ثریا ناز نے لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپروائزرز کو ہدایات دیں۔
ڈاکٹر مقبول احمد کاکڑ نے خطاب میں کہا کہ پورے صوبے کی طرح لورالائی میں بھی یہ ہفتہ 14 سے 19 ستمبر تک جاری رہے گا۔ مہم کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپروائزرز ویکسینیٹرز کے تعاون سے گھر گھر جا کر ماؤں اور بچوں کو ویکسین کے ساتھ کیڑے مار گولیاں اور دیگر ادویات دیں گی تاکہ ماں اور بچہ دونوں خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک بہتر اور محفوظ قوم بننے کے لیے ہر طبقے کو نیشنل پروگرام محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔ اس موقع پر لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپروائزرز کو فیلڈ اور گھر گھر مہم کے لیے ادویات، گولیاں اور کٹس فراہم کی گئیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











