رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›لورالائی

لورالائی: ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی کا رات گئے اچانک دورہ، غیر حاضری ناقابلِ قبول قرار

لورالائی: ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی کا رات گئے اچانک دورہ، غیر حاضری ناقابلِ قبول قرار
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

لورالائی: ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال لورالائی ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی نے رات گئے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا اچانک دورہ کیا اور طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری اور مریضوں کی دیکھ بھال کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران انہوں نے وارڈز کا معائنہ کیا، زیرِ علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے ادویات، علاج معالجے اور دیگر سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں، اور طبی عملے کو مریضوں کی بہتر دیکھ بھال اور بروقت علاج کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ایمرجنسی شعبے کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور دیگر عملے سے امور کے بارے میں معلومات لیں۔

ایم ایس نے ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت، معیاری اور بہترین طبی سہولیات ہر صورت فراہم کی جائیں اور علاج میں کسی غفلت یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال آنے والا ہر مریض ہماری اولین ترجیح ہے، تمام ملازمین ڈیوٹی پر بروقت حاضر ہوں، اور ڈیوٹی سے غیر حاضری یا علاج میں لاپرواہی کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہوگی۔

صفائی کے عملے کو ہدایت کی گئی کہ وارڈز، ایمرجنسی، راہداریوں اور دیگر شعبوں میں صفائی کا معیار مزید بہتر بنایا جائے۔ ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی نے کہا کہ ہسپتال میں طبی سہولیات، عملے کی حاضری، صفائی اور نظم و ضبط کو خصوصی ترجیح دی جا رہی ہے، مختلف شعبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے گی، اور ہسپتال انتظامیہ مریضوں کی مشکلات کے فوری ازالے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: