رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›قلعہ عبداللہ

قلعہ عبداللہ، دوبندی اور گلستان میں انسداد بھنگ مہم 2026 کا شیڈول مرتب

قلعہ عبداللہ، دوبندی اور گلستان میں انسداد بھنگ مہم 2026 کا شیڈول مرتب
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: بلوچستان میں بھنگ کی کاشت کے خاتمے کے لیے انسدادِ بھنگ مہم 2026 کے تحت ضلع قلعہ عبداللہ، دوبندی اور گلستان سمیت مختلف علاقوں میں مرحلہ وار کارروائیوں کا شیڈول مرتب کر لیا گیا ہے۔ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات بلوچستان اس مہم میں متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر انسدادِ منشیات کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

محکمہ ایکسائز کے افسران نے کہا کہ دوبندی کے مختلف علاقوں میں 15 سے 22 اکتوبر جبکہ گلستان اور قلعہ عبداللہ میں 21 اکتوبر سے یکم نومبر 2026 تک انسدادِ بھنگ مہم جاری رہے گی۔ مہم کے دوران بھنگ کی کاشت کے خاتمے کے لیے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کارروائیاں کی جائیں گی۔

اس سلسلے میں چمن اسکاؤٹس، مسلم باغ اسکاؤٹس اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قلعہ عبداللہ سے نفری کی تعیناتی اور تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔

محکمہ ایکسائز کے افسران نے کہا کہ منشیات کی کاشت اور پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے مربوط اقدامات اور اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری ناگزیر ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان