قلعہ عبداللہ: ایف آئی پی وی مہم کے تیسرے روز کا ایوننگ ریویو اجلاس، ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی کی زیرِ صدارت

قلعہ عبداللہ: ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (DEOC) میں ایف آئی پی وی (FIPV) مہم کے تیسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایوننگ ریویو اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالسلام کھوسو، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی ضیاء الرحمن، پولیو آفیسر ڈاکٹر احمد جمالی، ایس بی سی سی آفیسر عبدالباسط اچکزئی، ڈسٹرکٹ کمیونیکیشن آفیسر ڈاکٹر دولت خان کاکڑ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں مہم کی پیش رفت، بچوں کی ویکسینیشن، ٹیموں کی کارکردگی، کوریج اور فیلڈ میں درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ہر اہل بچے تک بروقت حفاظتی ویکسین پہنچائی جائے، کسی بچے کو مہم سے محروم نہ رہنے دیا جائے اور نگرانی کا نظام مزید مؤثر بنایا جائے۔
انہوں نے پولیو ورکرز، محکمہ صحت، پی پی ایچ آئی، سیکیورٹی اداروں اور فیلڈ اسٹاف کی خدمات کو سراہا اور عزم ظاہر کیا کہ ضلعی انتظامیہ حکومت بلوچستان اور قومی انسدادِ پولیو پروگرام کے تعاون سے ضلع قلعہ عبداللہ کو پولیو سے پاک بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











