قلعہ سیف اللہ میں پولیو SNID کی تیاریوں پر ڈپٹی کمشنر ساگر کمار کی زیر صدارت اجلاس

قلعہ سیف اللہ: پولیو کے آئندہ سب نیشنل امیونائزیشن ڈیز (SNID) کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر ساگر کمار کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ڈی ایچ او وحید الرحمن کاکڑ، ڈبلیو ایچ او ڈسٹرکٹ ہیڈ علی محمد، پولیو آفیسر رازق شوانی، ٹریژری آفیسر اورنگزیب مندوخیل، ہارون صاحب اور ڈی ایس پی ظریف خان نے شرکت کی۔
اجلاس میں آئندہ مہم کے انتظامات، پولیو ٹیموں کی بروقت تعیناتی، سیکیورٹی انتظامات، عوامی آگاہی اور اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مہم کی کامیابی کے لیے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا یقینی بنایا جائے۔ شرکاء نے پولیو کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











