قلات میں اسسٹنٹ کمشنر اسد سمالانی کی زیر صدارت کھلی کچہری، لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت کے مسائل اجاگر

قلات: حکومت بلوچستان کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر قلات اسد سمالانی کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
کھلی کچہری میں تحصیلدار قلات حاجی عبدالغفار لہڑی سمیت تمام محکموں کے سربراہان، علاقہ معززین اور سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔
زمیندار کسان اتحاد کے سربراہ آغا لعل جان احمدزئی، ایم سی کونسلر احمد نواز بلوچ، مولانا ثناء اللہ، محمد مراد اور دیگر نے عوامی مسائل اجاگر کیے۔
کھلی کچہری میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، زمینداروں کو درپیش مسائل، زیرِ زمین پانی کی سطح نیچے جانے سے پیدا مشکلات، سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم کی عدم فراہمی، کاٹیلی میں حفاظتی بند کی عدم تعمیر، زاوہ ڈیم کی تعمیر میں تاخیر، اور مسلم محلہ اور کوئنگ میں پینے کے پانی کی قلت سمیت دیگر اہم مسائل سامنے لائے گئے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











