صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک سے جتک ہاؤس آصف آباد میں حلقے کے عمائدین کی ملاقات، عوامی مسائل پر گفتگو

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک سے جتک ہاؤس، آصف آباد میں حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے دوست احباب، عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، حلقے کی مجموعی صورتحال، جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا، اور شرکا نے اپنے علاقوں کے مسائل اور ضروریات سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔
حاجی علی مدد جتک نے یقین دلایا کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا بروقت حل ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام سے مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے تاکہ مسائل براہِ راست معلوم کرکے متعلقہ اداروں کے ذریعے حل کیے جا سکیں، اور عوامی نمائندگی کا اصل مقصد لوگوں کے مسائل ایوان اور حکام تک پہنچانا اور ان کے حل کے لیے عملی کردار ادا کرنا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ حلقے کی ترقی کے لیے جاری اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں گے اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے ترقیاتی منصوبوں پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ ملاقات کے لیے آنے والوں نے عوام سے مسلسل رابطے پر ان کی کوششوں کو سراہا اور مختلف امور پر تجاویز پیش کیں۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











