رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›صحبت پور

صحبت پور: ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین کی زیر صدارت عید میلاد النبی ﷺ کے انتظامات کا جائزہ، علما سے امن کی اپیل

صحبت پور: ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین کی زیر صدارت عید میلاد النبی ﷺ کے انتظامات کا جائزہ، علما سے امن کی اپیل
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

صحبت پور: ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین کی زیرِ صدارت 12 ربیع الاول جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں امن و امان، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر، پولیس افسران، ضلعی انتظامیہ، میونسپل کمیٹی، ریسکیو 1122، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، ٹریفک پولیس سمیت دیگر محکموں کے افسران و نمائندگان اور تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام نے شرکت کی۔

اجلاس میں جلوسوں، مذہبی اجتماعات اور دیگر تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور جلوسوں کے روٹس، داخلی و خارجی راستوں، مذہبی مقامات کی سیکیورٹی، پولیس نفری کی تعیناتی، ٹریفک کی روانی، پارکنگ، صفائی، تجاوزات کے خاتمے، روشنی، پینے کے صاف پانی، طبی سہولیات، ریسکیو اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے کہا کہ 12 ربیع الاول مسلمانوں کے لیے انتہائی مقدس اور بابرکت دن ہے اور شہریوں کو پرامن، محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ تمام مذہبی اجتماعات اور جلوسوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی تاکہ عوام بلاخوف و خطر اپنی مذہبی عقیدت کا اظہار کر سکیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام انتظامات مقررہ وقت سے قبل مکمل کیے جائیں اور کسی غفلت یا کوتاہی سے گریز کیا جائے۔

محکموں کو ہدایات

ڈپٹی کمشنر نے پولیس حکام کو جلوسوں کے روٹس، اہم مقامات اور اجتماعات پر اضافی نفری تعینات کرنے، سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ میونسپل کمیٹی کو جلوس کے روٹس اور اطراف میں صفائی کے خصوصی انتظامات، تجاوزات کے خاتمے، خراب اسٹریٹ لائٹس کی فوری مرمت اور رات کے اوقات میں مناسب روشنی کا انتظام یقینی بنانے کا کہا گیا۔

محکمہ صحت اور ریسکیو حکام کو جلوس کے روٹس پر طبی سہولیات، ایمبولینس اور ہنگامی صورتحال کے لیے عملہ و وسائل دستیاب رکھنے، جبکہ ٹریفک پولیس کو جامع ٹریفک پلان پر عملدرآمد اور شہریوں کے لیے متبادل راستوں اور پارکنگ کے مؤثر انتظامات کی ہدایت کی گئی۔ انہوں نے تمام محکموں پر زور دیا کہ باہمی رابطے اور مؤثر کوآرڈینیشن سے فرائض انجام دیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال یا ناخوشگوار واقعے پر ضلعی انتظامیہ کو فوری آگاہ کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ 12 ربیع الاول کے موقع پر امن، بھائی چارے، مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور اتحاد و اتفاق کے فروغ کے لیے کردار ادا کریں اور اپنے خطابات کے ذریعے عوام کو پرامن رہنے، قانون کی پاسداری اور ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا احترام کرنے کی تلقین کریں، تاکہ یہ بابرکت دن عقیدت، احترام، امن اور مذہبی ہم آہنگی کے ماحول میں منایا جا سکے۔

صحبت پور: ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین 12 ربیع الاول کے اقدامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں
صحبت پور: ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین 12 ربیع الاول کے اقدامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان