رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

سوراب میں ملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائی، ڈیری فارمرز، ہوٹلز اور دکانداروں پر جرمانے

سوراب میں ملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائی، ڈیری فارمرز، ہوٹلز اور دکانداروں پر جرمانے
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

سوراب: ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی ہدایت پر تحصیلدار سوراب محمود احمد کرد نے ویٹرنری افسر ڈاکٹر محمد ایوب زہری، پی ایس اے سی محمد فضل لہڑی اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ مختلف ڈیری فارمز، ہوٹلز اور سوراب بازار میں دودھ فروشوں کے خلاف خصوصی کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران دودھ کے معیار، پانی کی مقدار اور ملاوٹ کی جانچ کی گئی اور خلاف ورزی کے مرتکب متعدد ڈیری فارمرز، ہوٹلز اور دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ شہریوں کو ناقص اور ملاوٹی دودھ فروخت کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ نے سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ملاوٹ اور غیر معیاری دودھ کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی اور آئندہ خلاف ورزی پر مزید سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان