سوراب: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی کا بی ایس ڈی آئی فیز-II کے ترقیاتی منصوبوں کا دورہ
سوراب: ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سلمان علی بلیدی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سعید احمد ساسولی، ایس ڈی او بی اینڈ آر انجینئر مقصود احمد مینگل اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ بی ایس ڈی آئی فیز-II کے تحت جاری سی اینڈ ڈبلیو کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر افسران نے سوراب ٹو ڈن لنک روڈ، مختلف اسکولوں، ڈی ایچ کیو ہسپتال سوراب سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے جاری کاموں کی پیش رفت، معیار اور تعمیراتی صورتحال کا جائزہ لیا۔
متعلقہ افسران نے مختلف منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔











