رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

سوئی: فراری کمانڈر نور خان بگٹی 60 افراد سمیت وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کے سامنے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

سوئی: فراری کمانڈر نور خان بگٹی 60 افراد سمیت وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کے سامنے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

سوئی: فراری کمانڈر نور خان بگٹی نے اپنے ساتھیوں اور خاندان سمیت مجموعی طور پر 60 افراد کے ہمراہ پاکستان ہاؤس سوئی میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے سامنے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں واپسی اختیار کر لی۔ اس موقع پر نور خان بگٹی اور ان کے ساتھیوں نے پاکستان سے وفاداری کا حلف بھی اٹھایا۔

یہ پیش رفت وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی سوئی میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران سامنے آئی۔ نور خان بگٹی گزشتہ 20 سال سے پہاڑوں میں روپوش تھے اور ماضی میں متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ قومی دھارے میں واپسی کے بعد وہ اپنے خاندان سمیت سوئی میں آباد ہوں گے۔

ان کی واپسی کو علاقے میں امن و امان کی بہتری اور پائیدار استحکام کی کوششوں کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

«پاکستان پر کوئی سمجھوتہ نہیں»

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاستِ پاکستان کے ساتھ وفاداری، آئین و قانون کی پاسداری اور قومی یکجہتی ہی پائیدار امن اور ترقی کی بنیاد ہیں۔ بلوچستان سمیت ملک کے ہر علاقے میں امن و استحکام کا قیام قومی ذمہ داری ہے، اور اس مقصد کے لیے ریاست کی رٹ کو تسلیم کرنا اور تشدد کا راستہ ترک کر کے قومی دھارے میں واپس آنا ناگزیر ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا مشترکہ وطن ہے اور اس کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ ریاستِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو کر ہی عوام کے جان و مال کا تحفظ، معاشی ترقی، تعلیم کا فروغ اور نوجوانوں کا روشن مستقبل یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ تشدد اور بدامنی کسی مسئلے کا مستقل حل نہیں، بلکہ قومی تعمیر و ترقی کا راستہ امن، باہمی اعتماد، قانون کی بالادستی اور اجتماعی کوششوں سے ہو کر گزرتا ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ صوبے کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی صلاحیتیں قومی ترقی کے لیے بروئے کار لائیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ قومی دھارے میں واپسی اور ریاست کے ساتھ وابستگی کا فیصلہ نہ صرف متعلقہ افراد بلکہ ان کے خاندانوں اور علاقے کے مستقبل کے لیے بھی مثبت ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ریاستی ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں، جبکہ قومی یکجہتی، قانون کی پاسداری اور ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کا تعاون بھی ضروری ہے۔

سوئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے کمانڈر کو گلے لگ کر قومی پرچم تھما رہے ہیں
سوئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے کمانڈر کو گلے لگ کر قومی پرچم تھما رہے ہیں
سوئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے کمانڈر کو قومی پرچم تھما رہے ہیں
سوئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے کمانڈر کو قومی پرچم تھما رہے ہیں
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے کمانڈر اور ان کے ساتھیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین بھی موجود ہیں
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے کمانڈر اور ان کے ساتھیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین بھی موجود ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان