سعیدالحسن مندوخیل اور شیخ زرک مندوخیل سے صوبائی وزراء کی ملاقات

کوئٹہ: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق سینیٹر سعیدالحسن مندوخیل اور رکن اسمبلی شیخ زرک مندوخیل سے صوبائی وزراء حاجی علی مدد جتک، میر ضیاء لانگو اور سردار میر کوہیار خان ڈومکی نے اتوار کو ملاقات کی۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما شامیل خان مندوخیل بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ملک اور صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مخلوط صوبائی حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مل کر عوام اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے عزم کا اظہار کیا۔











