سردارزادہ میر دینار خان ڈومکی کی ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو سے ملاقات، بحفاظت بازیابی پر مبارکباد

کوئٹہ: معروف سیاسی و قبائلی شخصیت سردارزادہ میر دینار خان ڈومکی نے کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو سے ملاقات کی اور ان کی بحفاظت بازیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔
میر دینار خان ڈومکی نے منیر احمد سومرو کی خیریت دریافت کی، ان کی بحفاظت بازیابی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں اور مستقبل میں سلامتی و کامیابی کی دعائیں کیں۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر میر معیز بگٹی، اسٹاف آفیسر محمد حنیف چھٹہ اور میر نثار رند بھی ان کے ہمراہ تھے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











