زیارت: ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کی زیرِ صدارت ڈی سی سی اور ڈی آئی سی سی اجلاس، امن و امان کا جائزہ

زیارت: ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی اور ڈی آئی سی سی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈی آئی جی پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ، ایف سی 155 ونگ کے لیفٹیننٹ کرنل ذیشان، میجر عامر، ایس پی زیارت عبدالمالک، اسسٹنٹ کمشنر زیارت شیر شاہ غلزئی، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد رفیق مستوئی، سی ٹی ڈی انچارج عبدالمجید، اسپیشل برانچ کے محمد شاکر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں تعمیراتی سرگرمیوں کی سکیورٹی صورتحال اور ضلع زیارت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکا نے منصوبوں کی حفاظت، تعمیراتی عمل کی بلا تعطل تکمیل اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











