زیارت میں یومِ آزادی کی تیاریاں: ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کی قیادت میں انتظامیہ اور پولیس کی فلیگ مارچ ریلی

زیارت: یومِ آزادی کی تیاریوں میں تیزی کے ساتھ قومی جوش و جذبے سے تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی قیادت میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور پولیس نے جشنِ آزادی کے موقع پر فلیگ مارچ ریلی نکالی، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالمالک درانی اور اسسٹنٹ کمشنر شیر شاہ غلزئی نے بھی شرکت کی۔
ریلی سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے کہا کہ یومِ آزادی پاکستان قومی تاریخ کا عظیم دن ہے جسے بھرپور جوش، جذبے اور ملی یکجہتی کے ساتھ منانے کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اور مختلف سرکاری و عوامی مقامات کو قومی پرچموں، بینرز اور سبز ہلالی رنگوں سے سجایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چودہ اگست جذبۂ حب الوطنی کا دن ہے، اسے منانا ہمارا فرض ہے، یہ دن ہمیں امن، سلامتی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور ہمیں اس ملک کو ترقی یافتہ اور ناقابلِ تسخیر بنانا ہے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











