رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

زیارت: غیر حاضر اساتذہ کو شوکاز نوٹس اور تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ، اسکولوں کی نگرانی کیلئے کمیٹیاں

زیارت: غیر حاضر اساتذہ کو شوکاز نوٹس اور تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ، اسکولوں کی نگرانی کیلئے کمیٹیاں
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

زیارت: ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے اہم اجلاس میں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی اور اسکولوں کی نگرانی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے تعلیمی امور، سرکاری اسکولوں کی کارکردگی، اساتذہ کی حاضری، طلبہ کے تعلیمی معیار اور تعلیمی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایف سی ونگ 155 کے کرنل ذیشان، اسسٹنٹ کمشنر حبیب الرحمن کاکڑ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لطیف اللہ غرشین، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن عبدالمالک تاج، اکاؤنٹس آفیسر عبدالغنی پانیزئی، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج زیارت پروفیسر نقیب اللہ کاکڑ، ڈی او فیمیل میمونہ فہیم، اے ڈی او فیمیل بی بی شاہینہ، ڈسٹرکٹ سپروائزر بی ای ایف فیض اللہ خلجی، جے ٹی اے آئینی کے صدر فیروز خان اور آر ٹی ایس ایم بدرالدین سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع کی دونوں تحصیلوں میں تعلیمی اداروں کی مجموعی صورتحال، تدریسی و انتظامی امور اور اسکولوں میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔

اہم فیصلے

فیصلہ کیا گیا کہ دونوں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو سرکاری اسکولوں کے باقاعدہ دورے کرکے تعلیمی و انتظامی صورتحال اور اساتذہ کی حاضری کا موقع پر جائزہ لیں گی اور رپورٹ پیش کریں گی۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مسلسل غیر حاضر اساتذہ کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی ہوگی۔ انہیں شوکاز نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا جائے گا اور غیر حاضری کی وجوہات معلوم کرنے کے بعد ضابطے کے مطابق تنخواہوں سے کٹوتی سمیت دیگر محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے کہا کہ سرکاری ملازمین بالخصوص اساتذہ کی بروقت حاضری اور ذمہ دارانہ کارکردگی تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت، غیر حاضری اور طلبہ کے تعلیمی مستقبل سے متعلق کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان