رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

رائز بلوچستان پروگرام: گوادر میں 150 مستحق افراد میں ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے کی گرانٹس، 40 بچیوں کو کٹس

رائز بلوچستان پروگرام: گوادر میں 150 مستحق افراد میں ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے کی گرانٹس، 40 بچیوں کو کٹس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: رائز بلوچستان پروگرام کے تحت گوادر میں 150 مستحق افراد میں ڈیڑھ، ڈیڑھ لاکھ روپے کی انکم جنریٹنگ گرانٹس، جبکہ بیوٹیشن اور بیکنگ کے کورسز مکمل کرنے والی 40 بچیوں میں سرٹیفکیٹس اور پیشہ ورانہ کٹس تقسیم کی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ نے تقسیمِ اثاثہ جات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایات کے تحت رائز بلوچستان پروگرام نوجوانوں اور خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے، غربت میں کمی اور خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

تقریب میں اسلام آباد کے آئی آر ایم انسٹی ٹیوٹ سے بیوٹیشن کورس مکمل کرنے والی 27 بچیوں اور کراچی کے گوتم انسٹی ٹیوٹ سے بیکنگ کورس مکمل کرنے والی 13 بچیوں کو سرٹیفکیٹس اور پیشہ ورانہ کٹس فراہم کی گئیں، تاکہ وہ اپنے ہنر کو بروئے کار لاتے ہوئے روزگار حاصل کرنے اور ذاتی کاروبار شروع کرنے کے قابل ہو سکیں۔

چھ اضلاع کے لیے 16.79 ارب روپے

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ رائز بلوچستان پروگرام کے تحت صوبے کے چھ منتخب اضلاع میں تین سال کے دوران 16.79 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ پروگرام کا مقصد مستحق خاندانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا، نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کرنا اور خواتین کے لیے روزگار کے پائیدار مواقع پیدا کرنا ہے۔ ضلع گوادر میں بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (BRSP) کے ذریعے مستحق خاندانوں کی نشاندہی اور انہیں معاشی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت چھوٹے کاروبار کے قیام کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے تک بلاواپسی گرانٹ، جبکہ بڑے کاروباری منصوبوں کے لیے مقررہ شرائط کے مطابق مالی معاونت کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہنرمندی اور مالی معاونت کے ذریعے مستحق افراد کو خود کفالت کی جانب گامزن کرنا اور مقامی معیشت کو فروغ دینا پروگرام کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔

تقریب سے سید طاہر اور طارق نے بھی خطاب کیا۔

گوادر ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ رائز بلوچستان پروگرام کے تحت مالی معاونت کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
گوادر ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ رائز بلوچستان پروگرام کے تحت مالی معاونت کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان