دکی میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز: اسسٹنٹ کمشنر عبدالسلام کی زیر صدارت ایوننگ ریویو اجلاس

دکی: تحصیل دکی میں جاری انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر عبدالسلام کی زیرِ صدارت ایوننگ ریویو اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بہادر خان لونی، نائب تحصیلدار اکرام اللہ خان، این سٹاپ ڈاکٹر عبدالحمید، ایم اینڈ ای آفیسر ای پی آئی پیر محمد، ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر عبداللہ جان، سی سی او سعید احمد، آئی ایس ڈی کوآرڈینیٹر صدام حسین، یو سی ایم اوز اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے مانیٹرز نے شرکت کی۔ ٹیموں کی فیلڈ کارکردگی، بچوں کی کوریج، مس شدہ بچوں اور درپیش چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر عبدالسلام نے ہدایت کی کہ مہم کے باقی مراحل میں کسی بھی بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے محروم نہ رکھا جائے، مس شدہ بچوں کو فوری کور کیا جائے، والدین میں آگاہی مزید موثر بنائی جائے اور تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون، موثر نگرانی اور مربوط حکمتِ عملی سے مہم کی کامیابی یقینی بنائیں تاکہ ضلع دکی کو پولیو سے محفوظ بنانے کا قومی ہدف حاصل کیا جا سکے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











