رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

دکی: اسسٹنٹ کمشنر لونی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال اور بی ایچ یوز کا دورہ، عملے کی حاضری اور ادویات کا جائزہ

دکی: اسسٹنٹ کمشنر لونی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال اور بی ایچ یوز کا دورہ، عملے کی حاضری اور ادویات کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

دکی: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لونی فتح خان بنگلزئی نے ضلع کے مختلف مراکزِ صحت کا تفصیلی دورہ کیا اور طبی سہولیات، عملے کی حاضری اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال دکی، بی ایچ یو کلی علی محمد اور بی ایچ یو کلی محمد خان کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے معائنے کے دوران انہوں نے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر عملے کی حاضری چیک کی اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت زیرِ تعمیر آپریشن تھیٹر کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کے معیار اور پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبہ مقررہ معیار اور ضوابط کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

بعد ازاں بی ایچ یو کلی علی محمد اور بی ایچ یو کلی محمد خان میں انہوں نے طبی و دیگر عملے کی حاضری، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، صفائی ستھرائی اور ادویات کے اسٹاک کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر فتح خان بنگلزئی نے ہدایت کی کہ تمام مراکزِ صحت میں ڈاکٹرز اور دیگر ملازمین کی بروقت اور باقاعدہ حاضری یقینی بنائی جائے اور ادویات کی دستیابی برقرار رکھی جائے، اور کہا کہ مریضوں کو معیاری، بروقت اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی، سرکاری مراکزِ صحت کی کارکردگی میں بہتری اور طبی اداروں میں نظم و ضبط کے قیام کے لیے مسلسل نگرانی جاری رکھے گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان