رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

جیوانی کے زمینداروں کی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سے ملاقات، بارانی زمینوں پر ٹیکس پر نظرثانی کا مطالبہ

جیوانی کے زمینداروں کی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سے ملاقات، بارانی زمینوں پر ٹیکس پر نظرثانی کا مطالبہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: حکومتِ بلوچستان کی زراعت دوست پالیسی کے تحت زمینداروں کے مسائل کے حل، زرعی شعبے کے فروغ اور پائیدار زراعت کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں تحصیل جیوانی اور گردونواح کے زمینداروں کے ایک وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مقبول احمد بلوچ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور زمینداری سے متعلق مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وفد نے بتایا کہ جیوانی اور گردونواح کی بیشتر زرعی زمینیں بارانی ہیں جہاں بارشوں کی صورت میں محدود پیمانے پر کاشت کاری ممکن ہوتی ہے، جبکہ سال کے بیشتر عرصے میں زمینیں غیر آباد رہتی ہیں۔ زمینداروں نے غیر آباد اور بارانی زمینوں پر عائد ٹیکس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ بلوچستان سے زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر اس پر نظرِ ثانی کی درخواست کی۔

ملاقات میں بینظیر کسان گرین کارڈ، زرعی سہولیات، زمینداروں کے دیگر مسائل اور علاقے میں زرعی سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔ وفد نے زمینداروں کی مشکلات کے حل اور حکومتی زرعی سہولیات تک بہتر رسائی کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

مقبول احمد بلوچ نے زمینداروں کے مسائل اور تجاویز غور سے سنیں اور یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل و تحفظات متعلقہ اعلیٰ حکام تک پہنچائے جائیں گے، جبکہ محکمہ زراعت دستیاب وسائل اور دائرہ اختیار کے اندر رہتے ہوئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان زراعت کے فروغ، زمینداروں کی سہولت اور جدید و پائیدار زرعی طریقوں کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جن کے ثمرات مقامی زمینداروں تک پہنچانا محکمہ زراعت کی ترجیح ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان