رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

جیوانی سب ڈویژن میں پہلے اسسٹنٹ کمشنر آفس کا افتتاح، طارق امام اور اکرم شہزادہ نے فیتہ کاٹا

جیوانی سب ڈویژن میں پہلے اسسٹنٹ کمشنر آفس کا افتتاح، طارق امام اور اکرم شہزادہ نے فیتہ کاٹا
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

جیوانی: جیوانی کو سب ڈویژن کا درجہ ملنے کے بعد انتظامی نظام کی فعالیت کی جانب اہم پیش رفت کے طور پر تحصیل جیوانی میں پہلے اسسٹنٹ کمشنر آفس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر جیوانی طارق امام اور تحصیل چیئرمین اکرم شہزادہ نے فیتہ کاٹ کر دفتر کا افتتاح کیا۔ تقریب میں سیاسی، سماجی اور انتظامی شخصیات، بلدیاتی نمائندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

عوامی حلقوں نے اے سی آفس کے قیام اور پہلے اسسٹنٹ کمشنر کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے جیوانی کے عوام کو سرکاری و انتظامی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آئیں گی اور عوامی شکایات کے ازالے اور روزمرہ انتظامی امور کی نگرانی میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام جیوانی میں بہتر طرز حکمرانی اور عوامی خدمت کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے۔

جیوانی: اسسٹنٹ کمشنر جیوانی طارق امام اے سی آفس جیوانی کا باقاعدہ افتتاح کر رہے ہیں
جیوانی: اسسٹنٹ کمشنر جیوانی طارق امام اے سی آفس جیوانی کا باقاعدہ افتتاح کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: