رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

جیوانی: اسسٹنٹ کمشنر طارق امام بلوچ کا آر ایچ سی کا دورہ، عملے کی حاضری اور ادویات کا جائزہ

جیوانی: اسسٹنٹ کمشنر طارق امام بلوچ کا آر ایچ سی کا دورہ، عملے کی حاضری اور ادویات کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق شہریوں کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر جیوانی طارق امام بلوچ نے رورل ہیلتھ سینٹر (RHC) جیوانی کا تفصیلی دورہ کیا۔

آر ایچ سی کے انچارج ڈاکٹر ادریس بلوچ نے ہسپتال کی مجموعی کارکردگی، دستیاب سہولیات، عملے کی حاضری، ادویات کی فراہمی، مریضوں کو دی جانے والی خدمات اور درپیش مسائل پر بریفنگ دی اور ان کے حل کے لیے درکار اقدامات سے آگاہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے او پی ڈی، ایمرجنسی، مردانہ و خواتین وارڈز، لیبارٹری، ایم این سی ایچ سینٹر، نیوٹریشن سینٹر، فارمیسی، ریکارڈ روم اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا اور صفائی، ادویات کی دستیابی اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری چیک کی اور ہدایت کی کہ تمام ملازمین اوقاتِ کار کی سختی سے پابندی کریں، مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور بلا تعطل طبی خدمات یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

بعد ازاں انہوں نے فارمیسی اسٹور میں ادویات کے ذخیرے، ریکارڈ اور دستیابی کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ لائف سیونگ ڈرگز، ایمرجنسی ادویات اور دیگر ضروری طبی سامان ہر وقت وافر مقدار میں دستیاب رکھا جائے۔

طارق امام بلوچ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر کے سرکاری صحت مراکز کی مسلسل نگرانی جاری رہے گی اور عوام کو معیاری، بروقت اور بلا امتیاز طبی سہولیات کی فراہمی حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہسپتال کے مسائل کے حل کے لیے مربوط اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: