رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›جھل مگسی

جھل مگسی: سرکٹ ہاؤس گنداواہ میں جشنِ آزادی تقریب، ڈی سی سید رحمت اللہ شاہ نے شجرکاری مہم کا افتتاح کیا

جھل مگسی: سرکٹ ہاؤس گنداواہ میں جشنِ آزادی تقریب، ڈی سی سید رحمت اللہ شاہ نے شجرکاری مہم کا افتتاح کیا
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گنداواہ: ضلعی ہیڈ کوارٹر گنداواہ کے سرکٹ ہاؤس میں جشنِ آزادی کی صبح پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ، لیفٹیننٹ کرنل عاصم خان اور ایس پی جھل مگسی رحمت اللہ درانی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں مختلف محکموں کے ضلعی افسران، سول سوسائٹی، صحافیوں، طلبہ، اساتذہ اور جوانوں نے شرکت کی۔

تقریب میں قومی پرچم لہرایا گیا اور جھل مگسی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ پولیس افسران و جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سید رحمت اللہ شاہ اور دیگر افسران نے سرکٹ ہاؤس گنداواہ میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ریلی کا اہتمام بھی کیا گیا، جبکہ ڈپٹی کمشنر سید رحمت اللہ شاہ، ایس پی رحمت اللہ درانی اور دیگر افسران نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گنداواہ اور جوڈیشل لاک اپ گنداواہ کا دورہ کیا، مریضوں کی تیمارداری کی، قیدیوں کی خیریت دریافت کی اور ان میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔ وطن کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، اور افسران نے ملک و قوم کی خدمت، امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کا عزم کیا۔

جھل مگسی: 79ویں یوم آزادی کے موقع پر سرکٹ ہاؤس گنداواہ میں ایس پی جھل مگسی رحمت اللہ درانی پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کر رہے ہیں
جھل مگسی: 79ویں یوم آزادی کے موقع پر سرکٹ ہاؤس گنداواہ میں ایس پی جھل مگسی رحمت اللہ درانی پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان