رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

جامعہ گوادر کے کیمسٹری کے طلبہ کا انڈس ہسپتال گوادر کا مطالعاتی دورہ، کلینیکل لیبارٹری کی عملی آگاہی

جامعہ گوادر کے کیمسٹری کے طلبہ کا انڈس ہسپتال گوادر کا مطالعاتی دورہ، کلینیکل لیبارٹری کی عملی آگاہی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: جامعہ گوادر کے شعبہ کیمسٹری کے طلبہ نے طبی تشخیصی عمل اور کلینیکل لیبارٹری کے طریقہ کار سے عملی واقفیت کے لیے انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے زیر انتظام جی ڈی اے پاک چین فرینڈشپ ہسپتال کا مطالعاتی دورہ کیا۔

یہ دورہ فیکلٹی آف سائنس اینڈ انجینئرنگ کے ڈین ڈاکٹر محب اللہ کی ہدایات پر شعبہ کیمسٹری کے چیئرپرسن وسیم حمید نے کرایا۔ طلبہ کے ہمراہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ اور فیکلٹی ممبر محترمہ شلی انور بھی موجود تھیں۔

دورے کے دوران طلبہ کو ہسپتال کی لیبارٹری سہولیات، کلینیکل لیبارٹری سروسز اور مریضوں کی تشخیص میں ان کے کردار پر بریفنگ دی گئی، اور سی بی سی، بلڈ گلوکوز، سیرم الیکٹرولائٹس، گردوں اور جگر کے افعال کے ٹیسٹ، لپڈ پروفائل، یورین انیلیسس اور دیگر بائیوکیمیکل و ہیماٹولوجیکل ٹیسٹوں سے آگاہ کیا گیا۔ طلبہ نے سیمپل ہینڈلنگ، لیبارٹری تجزیے، کوالٹی کنٹرول اور درست تشخیصی نتائج کی اہمیت کے بارے میں عملی معلومات حاصل کیں۔

ہسپتال انتظامیہ نے کیمسٹری کے فارغ التحصیل طلبہ کے لیے کلینیکل اور ڈائیگناسٹک لیبارٹریز میں کیریئر کے مواقع پر روشنی ڈالی، جبکہ ممکنہ انٹرن شپ، عملی تربیت اور جامعہ گوادر اور انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے درمیان مستقبل میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ جامعہ کی انتظامیہ اور شعبہ کیمسٹری نے رہنمائی اور میزبانی پر انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک گوادر اور ڈاکٹر عدنان کا شکریہ ادا کیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان