رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

جامعہ گوادر کے شعبہ اکنامکس میں نئے طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب، ڈاکٹر جان محمد کا خطاب

جامعہ گوادر کے شعبہ اکنامکس میں نئے طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب، ڈاکٹر جان محمد کا خطاب
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: جامعہ گوادر کے شعبہ بی ایس اکنامکس کے زیرِ اہتمام نئے داخل ہونے والے طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جس کا مقصد طلبہ کو جامعہ کے تعلیمی، سماجی اور ہم نصابی ماحول سے روشناس کرانا تھا۔

تقریب میں ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، رجسٹرار ڈاکٹر دولت خان، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر رحیم بخش مہر، چیئرپرسن شعبہ اکنامکس شمع سلیمان، مختلف شعبہ جات کے چیئرپرسنز، فیکلٹی ممبران، سینئر اور نئے طلبہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد نے نئے طلبہ کو جامعہ میں تعلیمی سفر کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ معاشیات قومی و علاقائی ترقی، وسائل کے مؤثر استعمال اور معاشی پالیسی سازی کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ تعلیم کے ساتھ پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دیں۔

چیئرپرسن شعبہ اکنامکس شمع سلیمان نے نئے طلبہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے محنت، مستقل مزاجی اور مثبت سوچ کے ساتھ تعلیمی اہداف حاصل کرنے کی تلقین کی۔ تقریب میں طلبہ اور فیکلٹی کی جانب سے شاعری، ڈرامہ، ٹیبلو اور موسیقی سمیت مختلف ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان