رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

تربت کے علاقے کلاتک میں جشنِ آزادی تقریب: ظہور بلیدی کی امتحانی ہال، لائبریری اور گرین بس سروس کی یقین دہانی

تربت کے علاقے کلاتک میں جشنِ آزادی تقریب: ظہور بلیدی کی امتحانی ہال، لائبریری اور گرین بس سروس کی یقین دہانی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تربت: پارلیمانی سیکریٹری برائے توانائی میر اصغر رند کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی 2026 کی تیاریوں کے حوالے سے تربت کے علاقے کلاتک میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی میر ظہور احمد بلیدی، معروف سیاسی شخصیات خلیل احمد تگرانی، احد الٰہی، حبیب الرحمن سمیت دیگر اعلیٰ حکام اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔

میر اصغر رند نے پاکستان کی آزادی اور استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سب کو مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال میں علاقے میں بجلی، پانی، بندات کی تعمیر، زراعت اور دیگر عوامی فلاح و بہبود کے متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں جھوٹ اور منافقت کی سیاست نہیں چل سکتی کیونکہ سوشل میڈیا کے دور میں عوام ہر بات سے باخبر ہیں، سیاست مثبت انداز میں کی جانی چاہیے اور جمہوری رویوں کو فروغ دینا چاہیے۔

میر اصغر رند نے کہا کہ کلاتک اور گردونواح کے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی فراہمی ہے، جس کے حل کے لیے صوبائی حکومت نے بجٹ میں بجلی کے کھمبوں اور ٹرانسفارمروں کی مد میں فنڈز مختص کیے ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے میرانی ڈیم کے متاثرین کو معاوضے کی مد میں فنڈز کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کرائی۔

جنوبی بلوچستان پیکیج اور تعلیمی اقدامات

صوبائی وزیر منصوبہ بندی میر ظہور احمد بلیدی نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے جنوبی بلوچستان کے عوام کے لیے جنوبی بلوچستان پیکیج منظور کرایا، جس میں شاہراہوں کی تعمیر کے علاوہ صحت، تعلیم، آبپاشی اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل ایک قومی دھارے کی وفاقی جماعت ہی کر سکتی ہے، وہ قوم پرست جماعتوں کی طرح محض سیاسی نعرہ بازی اور شعبدہ بازی پر یقین نہیں رکھتے بلکہ عملی اقدامات کو ترجیح دیتے ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے 425 اساتذہ کی میرٹ پر بھرتی، متعدد کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی تعیناتی اور تقریباً 60 انٹرمیڈیٹ کالجز کو ڈگری کالجز کا درجہ دینا اس کا ثبوت ہے۔

میر ظہور احمد بلیدی نے کلاتک میں امتحانی ہال اور لائبریری کی تعمیر اور علاقے میں گرین بس سروس شروع کرانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ میر اصغر رند کے ساتھ مل کر کلاتک کی ترقی کے لیے مزید منصوبے حکومتِ بلوچستان سے منظور کرائیں گے تاکہ تعلیم، صحت، سڑکوں اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کیے جا سکیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان