تربت میں محکمہ صحت کی 24 آسامیوں کے لیے انٹرویوز؛ 245 امیدواروں نے درخواستیں دیں

تربت: اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی کی سربراہی میں محکمہ صحت تربت کی مختلف آسامیوں کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز ڈپٹی کمشنر آفس تربت میں منعقد ہوئے۔
انٹرویوز میں محکمہ صحت کی مختلف یونین کونسلز کے لیے مختص 24 آسامیوں پر بھرتی کے سلسلے میں امیدواروں کی قابلیت اور اہلیت کا جائزہ لیا گیا۔ ان آسامیوں کے لیے ضلع کیچ کے مرد و خواتین سمیت مجموعی طور پر 245 امیدواروں نے آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواستیں جمع کرائی تھیں جنہوں نے مقررہ شیڈول کے مطابق انٹرویوز میں شرکت کی۔
انٹرویو کمیٹی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیچ ڈاکٹر عبدالرؤف بلوچ، آر ایم او سول ہسپتال تربت ڈاکٹر مہرین باقر، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر ارسلان اور محکمہ صحت کے دیگر افسران و نمائندے شامل تھے۔ اس موقع پر انٹرویوز شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کرنے کے لیے ضروری امور کا جائزہ لیا گیا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











