بھارتی فوج کی اپ گریڈیشن نمائشی اقدامات ہیں، این ڈی ٹی وی کے مطابق 68 فیصد صلاحیت پرانی

نئی دہلی: کہا گیا ہے کہ مودی سرکار بھارتی فوج کی نام نہاد اپ گریڈیشن کے نام پر نمائشی اقدامات کو کامیابی بنا کر پیش کر رہی ہے۔ متنازع اگنی ویر بھرتی اسکیم، اے کے 203 رائفلوں کی تیاری اور نئی کیموفلاج وردیوں جیسے اقدامات کو اپ گریڈیشن قرار دینا مضحکہ خیز ہے۔
بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج کی 68 فیصد سے زائد جنگی صلاحیت متروکہ یا پرانی میں شمار کی جاتی ہے اور اس کے پاس بجٹ ناکافی ہے۔
واضح رہے کہ معرکہ حق میں بھارتی فوج کو پاک فوج کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کو بھی پرانی ٹیکنالوجی اور تکنیکی خامیوں کے باعث آئے روز جنگی طیاروں کے حادثات کا سامنا ہے۔
موضوعات:بھارت











