رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

بوائز ہائی اسکول جدید گوادر کی خستہ عمارت کی مرمت آئندہ پی ایس ڈی پی میں شامل کرائیں گے: مولانا ہدایت الرحمٰن

بوائز ہائی اسکول جدید گوادر کی خستہ عمارت کی مرمت آئندہ پی ایس ڈی پی میں شامل کرائیں گے: مولانا ہدایت الرحمٰن
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جدید گوادر کا دورہ کیا، این سی ایچ ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نزیر احمد بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے پرنسپل طارق محمود اور اساتذہ سے ملاقات کی اور اسکول کے تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

پرنسپل طارق محمود نے انہیں اسکول کی عمارت کی خستہ حالی اور فوری مرمت کی ضرورت سے آگاہ کیا۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے یقین دہانی کرائی کہ اسکول کی ضروری مرمت و بحالی کا منصوبہ آئندہ پی ایس ڈی پی میں شامل کرانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

رکن صوبائی اسمبلی نے اساتذہ پر زور دیا کہ تدریسی عمل کے معیار اور کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کو اولین ترجیح بنایا جائے، اپنی حاضری اور پابندیِ وقت یقینی بنائیں اور تمام تر توجہ طلبہ کی بہتر تعلیم و تربیت پر مرکوز رکھیں، جبکہ طلبہ اپنی صلاحیتیں حصولِ علم، کردار سازی اور روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے بروئے کار لائیں۔

انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم ہی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے اور تعلیمی اداروں میں بہتر ماحول، بنیادی سہولیات اور مؤثر تدریسی نظام کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

گوادر: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جدید کے دورے کے موقع پر پرنسپل طارق محمود سے تعلیمی امور پر تبادلۂ خیال کر رہے ہیں
گوادر: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جدید کے دورے کے موقع پر پرنسپل طارق محمود سے تعلیمی امور پر تبادلۂ خیال کر رہے ہیں
گوادر: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جدید کے پرنسپل طارق محمود اسکول کے مسائل و ضروریات پر بریفنگ دے رہے ہیں، اس موقع پر این سی ایچ ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نزیر احمد بلوچ بھی موجود ہیں
گوادر: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جدید کے پرنسپل طارق محمود اسکول کے مسائل و ضروریات پر بریفنگ دے رہے ہیں، اس موقع پر این سی ایچ ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نزیر احمد بلوچ بھی موجود ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: